آپ UAE سے کتنی نقد رقم باہر لے جا سکتے ہیں؟

  • November 27, 2026

Index

کیا آپ بیرونِ ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہیں؟ آپ کو ٹرانسپورٹ، رہائش، خریداری اور روزمرہ کے اخراجات کے لیے نقد رقم کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ سفر کے دوران اچانک اخراجات پیش آنے کی صورت میں اضافی رقم ساتھ رکھنا بھی مفید ہے۔

سامان باندھنے سے پہلے یہ ضرور جان لیں کہ آپ UAE سے کتنی نقد رقم باہر لے جا سکتے ہیں، اور کیا آپ کو اپنے ساتھ موجود رقم اور قیمتی اشیا کو کسٹمز میں ڈکلئیر کرنا ہوگا۔

یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ UAE میں کسٹمز سے کلیئر ہونا اس عمل کا صرف ایک مرحلہ ہے۔ آپ کی منزل کے اپنے ڈکلئیریشن تھریش ہولڈز، کرنسی سے متعلق پابندیاں اور قیمتی اشیا ساتھ لانے کے قواعد ہو سکتے ہیں۔

UAE میں کسٹمز کو بتانے کے لیے نقد رقم میں کیا کچھ شمار ہوتا ہے؟

 میں نقد رقم کی ڈکلئیریشن کے بارے میں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ صرف UAE درہم ہی نقد رقم شمار نہیں ہوتے۔ بعض دیگر مالیاتی دستاویزات، قیمتی دھاتیں اور قیمتی پتھر بھی ڈکلئیریشن کے قواعد کے دائرے میں آ سکتے ہیں۔

آپ کے ساتھ موجود کل مالیت میں کن چیزوں کو شمار کیا جا سکتا ہے، اس کی مختصر تفصیل یہ ہے:

کیٹیگریمثالیں
UAE درہم⃃ بینک نوٹ
غیر ملکی کرنسی USD, INR, GBP, EUR, PKR اور PHP
مالیاتی دستاویزاتٹریولرز چیکس اور دیگر قابلِ اطلاق مالیاتی دستاویزات
قیمتی دھاتیںسونا، ہیرے اور دیگر متعلقہ قیمتی پتھر

ان تمام چیزوں کی مجموعی مالیت کو اس نقد رقم میں شمار کیا جائے گا جس کو آپ کو ڈکلئیر کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ کے پاس 20,000 درہم نقد اور 12,000 امریکی ڈالر ہیں۔ ان دونوں کی مجموعی مالیت تقریباً 64,000 درہم بنتی ہے۔

مجموعی مالیت اہم ہے، اس لیے اپنے ساتھ موجود کل رقم کا حساب لگاتے وقت تمام متعلقہ اشیا کو شامل کرنا یاد رکھیں۔ [1]

آپ UAE سے کتنی نقد رقم باہر لے جا سکتے ہیں؟

UAE سے سفر کرنے والے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو نقد رقم، قابلِ انتقال مالیاتی دستاویزات اور قیمتی دھاتوں اور پتھروں کا اعلان کرنا ہوگا، اگر ان کی مالیت 60,000 درہم یا غیر ملکی کرنسی میں اس کے مساوی رقم سے زیادہ ہو۔ ان تقاضوں کی نگرانی وفاقی ادارۂ شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہوں کی سکیورٹی (ICP) کرتا ہے۔ اگر آپ 18 سال سے کم عمر کسی فرد کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو اس کی نقد رقم اور دیگر متعلقہ اشیا کی مالیت ساتھ سفر کرنے والے بالغ فرد یا خاندان کے رکن کی مجموعی رقم میں شامل کی جائے گی۔[2]

ایک اہم فرق یاد رکھیں: 60,000 درہم اعلان کرنے کی حد ہے، اپنے ساتھ لے جانے والی رقم کی زیادہ سے زیادہ تھریش ہولڈ نہیں۔ آپ اس سے زیادہ رقم لے جا سکتے ہیں؛ بس آپ کو مطلوبہ ڈکلئیریشن مکمل کرنا ہوگا۔

60,000 درہم دیگر کرنسیوں میں کتنے بنتے ہیں؟

درج ذیل ٹیبلز میں ریفرینس کے لیے کرنسی کے اندازاً مساوی نرخ دیے گئے ہیں۔

کرنسیتقریباً مساوی رقم
امریکی ڈالر (USD)USD 16,335
بھارتی روپیہ (INR)INR 1,549,600
برطانوی پاؤنڈ (GBP)GBP 12,190
یورو (EUR)EUR 14,580
پاکستانی روپیہ (PKR)PKR 4,520,200
فلپائنی پیسو (PHP)PHP 1,038,700

مندرجہ بالا اعداد 2 نومبر 2026 کے اندازاً نرخوں پر مبنی ہیں۔ شرحِ تبادلہ میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اس لیے روانگی سے پہلے تازہ ترین نرخ دیکھ لیں تاکہ اپنے ساتھ موجود رقم کی مجموعی مالیت کا حساب لگا سکیں۔[12]

UAE سے روانگی سے پہلے نقد رقم کا اعلان کیسے کریں

اگر آپ کی نقد رقم اور دیگر متعلقہ اشیا کی مجموعی مالیت ڈکلئیریشن کے تھریش ہولڈ سے زیادہ ہو تو آپ UAE کی سرکاری کسٹمز ڈکلئیریشن سروس، Afseh، کے ذریعے ڈکلئیریشن کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

شروع کرنے کا طریقہ:

  1.     کل رقم کا حساب لگائیں: نقد رقم اور ڈکلئیریشن کے قواعد میں شامل دیگر اشیا کی مالیت جمع کریں۔
  2.     ڈکلئیریشن سروس کھولیں: Afseh کی سرکاری سروس پر جائیں۔
  3.     مطلوبہ تفصیلات پُر کریں: اپنی ذاتی معلومات درج کریں اور اپنے ساتھ موجود رقم اور قیمتی اشیا کی تفصیلات فراہم کریں۔
  4.     اپنی ڈکلئیریشن جمع کرائیں: عمل مکمل کریں اور کسٹمز کی اضافی ہدایات پر عمل کریں۔[3]

اگر آپ نقد رقم کو ڈکلئیر نہ کریں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ پر نقد رقم کو ڈکلئیر کرنا لازم ہو لیکن آپ ایسا نہ کریں تو کسٹمز آپ کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔

صورتحال کے مطابق اس میں جرمانے، تاخیر، مزید جانچ پڑتال یا تحقیقات شامل ہو سکتی ہیں۔ غلط معلومات فراہم کرنے سے بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ کو یقین نہ ہو کہ اپنے ساتھ موجود رقم یا قیمتی اشیا کو ڈکلئیر کرنا ضروری ہے یا نہیں، تو سفر سے پہلے متعلقہ UAE کسٹمز اتھارٹی سے رابطہ کریں۔[2]

بیرونِ ملک سفر کے دوران نقد رقم اور سونے کے کیا قواعد ہیں؟

UAE میں کسٹمز سے کلیئر ہونا اس عمل کا صرف ایک حصہ ہے۔ آپ کی منزل کے اپنے ڈکلئیریشن تھریش ہوولڈز، کرنسی سے متعلق پابندیاں اور قیمتی اشیا ساتھ لانے کے قواعد ہو سکتے ہیں۔ روانگی سے پہلے ان کی جانچ کر لیں، خاص طور پر اگر آپ بڑی رقم ساتھ لے جا رہے ہوں۔

مختلف ممالک میں نقد رقم کے ڈکلئیریشن کے تھریش ہولڈز

چند مقبول مقامات کے تقاضوں کا مختصر موازنہ یہ ہے۔

ممالکنقد رقم کو ڈکلئیر کرنا کب ضروری ہے
بھارتداخلے کے وقت 5,000 امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کے غیر ملکی کرنسی کے نوٹ، یا مجموعی طور پر 10,000 امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کی غیر ملکی کرنسی[6]
پاکستانملک میں داخل ہوتے وقت 10,000 امریکی ڈالر سے زیادہ، یا ملک سے روانہ ہوتے وقت 5,000 امریکی ڈالر سے زیادہ[8]
فلپائن10,000 امریکی ڈالر سے زیادہ۔ 50,000 فلپائنی پیسو سے زیادہ رقم کے لیے پیشگی منظوری درکار ہے۔[9]
برطانیہکسی دوسرے ملک سے برطانیہ میں داخل ہوتے یا وہاں سے روانہ ہوتے وقت 10,000 برطانوی پاؤنڈ یا اس سے زیادہ۔[5]
یورپی یونینیورپی یونین میں داخل ہوتے یا وہاں سے روانہ ہوتے وقت 10,000 یورو یا اس سے زیادہ
امریکہ10,000 امریکی ڈالر سے زیادہ۔ زیادہ رقم ساتھ لے جانے کی اجازت ہے، بشرطیکہ اس کو ڈکلئیر کیا جائے۔[10]
سعودی عرب40,000 سعودی ریال یا اس سے زیادہ نقد رقم اور بعض قیمتی اشیا[11]

یہ اعداد ڈکلئیریشن کے تھریش ہولڈز ہیں، ضروری نہیں کہ یہ اپنے ساتھ لے جانے والی رقم کی زیادہ سے زیادہ لمٹس بھی ہوں۔ اضافی پابندیاں لاگو ہو سکتی ہیں، اور بعض ممالک میں اپنی مقامی کرنسی درآمد یا برآمد کرنے کے الگ تقاضے ہوتے ہیں۔ متعلقہ کسٹمز اتھارٹی سے ہمیشہ موجودہ قواعد کی تصدیق کریں۔ [6]

UAE سے سونا لے جانے کے لیے کیا کوئی اضافی قواعد ہیں؟

سونے کے زیورات، سکے اور بسکٹ بھی کسٹمز میں ڈکلئیریشن کے تقاضوں کے دائرے میں آ سکتے ہیں۔ UAE سے روانگی کے وقت، اگر ان سمیت تمام متعلقہ اشیا کی مجموعی مالیت 60,000 درہم سے زیادہ ہو تو سونے کی مالیت کو بھی دیگر اشیا کے ساتھ شامل کرنا پڑ سکتا ہے۔

UAE کے ڈکلئیریشن کے قواعد میں جنس یا رہائشی حیثیت کی بنیاد پر الگ چھوٹ نہیں دی گئی۔ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مسافر اپنے سامان کا اعلان کرنے کے ذمہ دار ہیں، جبکہ کم عمر مسافروں کے ساتھ موجود رقم اور اشیا کی مالیت عموماً ان کے ہمراہ بالغ فرد یا خاندان کے رکن کی مالیت میں شامل کی جاتی ہے۔[3]

آپ کی منزل کے ملک کے قواعد مختلف ہو سکتے ہیں۔

ممالکسونے کو ڈکلئیر کرنا کب ضروری ہے
بھارتاہل مسافر جو ایک سال سے زیادہ عرصے تک بیرونِ ملک مقیم رہے ہوں، شرائط کے تحت 20 یا 40 گرام تک سونے کے زیورات کسٹم ڈیوٹی کے بغیر لا سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ سونے پر کسٹم ڈیوٹی عائد ہوتی ہے۔[4]
پاکستانجہاں لازم ہو، سونے کے زیورات اور قیمتی پتھروں کو کسٹمز کے اعلانیے میں شامل کرنا ضروری ہے۔[8]
فلپائنسامان کے اعلانیہ قواعد کے تحت، جہاں لازم ہو، سونے کا اعلان کرنا ضروری ہے۔ کسٹم ڈیوٹی عائد ہو سکتی ہے۔[9]
برطانیہبرطانیہ (انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز) میں سونے کو ذاتی سامان سمجھا جاتا ہے۔ مسافر 390 پاؤنڈ تک مالیت کا سامان کسٹم ڈیوٹی یا ٹیکس ادا کیے بغیر لا سکتے ہیں۔ نجی طیارے یا کشتی کے ذریعے آنے والوں کے لیے یہ حد 270 پاؤنڈ ہے۔ اگر سامان کی مجموعی مالیت اس حد سے زیادہ ہو تو اس کو ڈکلئیر کرنا ہوگا، اور ٹیکس یا کسٹم ڈیوٹی عائد ہو سکتی ہے۔ شمالی آئرلینڈ میں، ڈکلئیریشن کے دائرے میں آنے والی نقد رقم اور اشیا کی مجموعی مالیت 10,000 یورو یا اس سے زیادہ ہونے پر سونے کے سکوں، ڈلیوں اور خام سونے کو ڈکلئیر کرنا ضروری ہے، تاہم یہ راستے سے متعلق قواعد سے مشروط ہے۔[9 [7]
یورپی یونین10,000 یورو یا اس سے زیادہ مالیت کے سونے کے سکے (90 فیصد خالص پن) اور سونے کی ڈلیاں (99.5 فیصد خالص پن) ظاہر کرنا ضروری ہے۔[5]
امریکہسونے کے سکے، سونے کی ڈلیوں اور زیورات کا کسٹمز میں ڈکلئیر کرنا ضروری ہے۔ سونے کے لیے 10,000 امریکی ڈالر کی کوئی عمومی تھریش ہولڈ لاگو نہیں ہوتی۔[10]
سعودی عرب40,000 سعودی ریال یا اس سے زیادہ مالیت کا سونا، قیمتی دھاتیں اور زیورات ظاہر کرنا ضروری ہے۔[11]

 آپ کی منزل کے قواعد مختلف ہو سکتے ہیں۔ روانگی سے پہلے منزل کے سرکاری کسٹمز تقاضے دیکھ لیں تاکہ وہاں لاگو چھوٹ، ڈیوٹی اور ڈکلرئیشن کے طریقۂ کار سے آگاہ ہوں۔

یاد رکھیں: UAE سے روانگی اور اپنی منزل میں داخلے پر کسٹمز کے الگ الگ تقاضے لاگو ہوتے ہیں۔ دونوں پر عمل کرنا یقینی بنائیں۔[3]

Payit Plus کے ساتھ اپنے سفری پیسوں کو مینیج کرنا

بیرونِ ملک سفر کے دوران کچھ نقد رقم ساتھ رکھنا مفید ہے، لیکن ضروری نہیں کہ آپ اپنے تمام اخراجات کے لیے نقد رقم پر انحصار کریں۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے ذرائع روزمرہ کے اخراجات سنبھالنے اور اپنے مالی معاملات پر نظر رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

Payit Plus کے ذریعے آپ اپنے Payit ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقم کو مینیج کر سکتے ہیں اور دستیاب ادائیگی اور رقم کی منتقلی کی سروسز دیکھ سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل ذرائع کے ساتھ کچھ مقامی کرنسی استعمال کرنے سے آپ بڑی مقدار میں نقد رقم ساتھ رکھے بغیر سفری اخراجات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

دیکھیں کہ آپ کی سفری ضروریات کے لیے Payit Plus کی کون سی سہولیات، کارڈ استعمال کرنے کے طریقے اور بین الاقوامی رقم منتقلی کی سروسز موزوں ہیں۔

اطمینان کے ساتھ اپنی نقد رقم کی منصوبہ بندی کریں

بیرونِ ملک سفر سے پہلے یہ جان لیں کہ آپ کتنی نقد رقم ساتھ لے جا سکتے ہیں، کن چیزوں کو ڈکلئیر کرنا ضروری ہے، اور آپ کی منزل کے کسٹمز تقاضے کیا ہیں۔ یاد رکھیں کہ UAE سے روانگی کے تقاضے پورے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ نے کسی دوسرے ملک میں داخلے کے تقاضے بھی پورے کر لیے ہیں۔

کچھ مقامی کرنسی ساتھ رکھنے کے علاوہ، روزمرہ کے سفری اخراجات سنبھالنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے ذرائع پر بھی غور کریں۔ Payit کے ذریعے آپ ڈیجیٹل مالیاتی سروسز استعمال کر سکتے ہیں، جن سے اپنے پیسوں کا انتظام کرنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا UAE سے روانگی کے وقت میں کسی دوسرے شخص کی نقد رقم ساتھ لے جا سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ کسی دوسرے شخص کی رقم ساتھ لے جانا ممکن ہے، لیکن اعلان کے تقاضے پھر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ رقم کی مقدار اور اس کے مالک کے بارے میں درست معلومات فراہم کریں۔ اگر ڈکلئیر کرنا ضروری ہو تو آپ  Afseh کی سرکاری سروس کے ذریعے یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

سفر کے دوران کیا مجھے اپنے UAE کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم کو ڈکلئیر کرنا ہوگا؟

نہیں، نقد رقم کے ڈکلئیریشن کے قواعد عموماً سرحد پار ساتھ لے جانے والی نقد رقم اور دیگر متعلقہ اشیا پر لاگو ہوتے ہیں۔ بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم، اپنے ساتھ جسمانی طور پر لے جانے والی رقم جیسی نہیں ہوتی۔

کیا ڈکلئیریشن جمع کرانے کے بعد میں اس میں ترمیم کر سکتا ہوں؟

جمع کرائی گئی ڈکلئیریشن میں درستگی کرنی ہے؟ تبدیلی کا طریقہ جاننے کے لیے سرکاری ڈکلئیریشن سروس یا متعلقہ کسٹمز اتھارٹی سے رابطہ کریں۔

کیا میں اپنے خاندان کے کسی فرد کی طرف سے نقد رقم کی ڈکلئیریشن جمع کرا سکتا ہوں؟

یہ ڈکلئیریشن سروس کے تقاضوں پر منحصر ہے۔ Afseh یا متعلقہ کسٹمز اتھارٹی سے تصدیق کریں کہ آیا آپ کسی دوسرے مسافر کی طرف سے ڈکلئیریشن جمع کرا سکتے ہیں اور اس کے لیے کون سی تفصیلات درکار ہوں گی۔

کیا UAE میں نقد رقم کی ڈکلئیریشن جمع کرانے کی کوئی فیس ہے؟

افصح کی سرکاری سروس مفت درج ہے۔ ڈکلئیریشن جمع کرانے سے پہلے تازہ ترین معلومات کے لیے سرکاری سروس دیکھیں۔

سفر سے پہلے نقد رقم کی ڈکلئیریشن کی تصدیق کھو جائے تو کیا ہوگا؟

اپنی تصدیق دوبارہ حاصل کرنے یا اس کی توثیق کرنے کا طریقہ پوچھنے کے لیے ڈکلئیریشن سروس یا کسٹمز اتھارٹی سے رابطہ کریں۔

کیا UAE کے ذریعے ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں پر نقد رقم کی ڈکلئیریشن کے قواعد لاگو ہوتے ہیں؟

آپ پر لاگو تقاضے آپ کے سفری انتظامات اور اس بات پر منحصر ہو سکتے ہیں کہ ٹرانزٹ کے دوران آپ UAE میں داخل ہوتے ہیں یا وہاں سے روانہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے سفر کی تفصیلات واضح نہ ہوں تو سفر سے پہلے UAE کے کسٹمز سے متعلقہ قواعد کی تصدیق کر لیں۔

کیا UAE سے سفر کرنے والے کم عمر افراد کے لیے نقد رقم کی ڈکلئیریشن کے الگ تقاضے ہیں؟

جی ہاں۔ 18 سال سے کم عمر مسافروں کے ساتھ موجود رقم ان کے ہمراہ بالغ فرد یا خاندان کے رکن کی رقم میں شامل کی جاتی ہے۔ اپنے سفری انتظامات پر اس قاعدے کے اطلاق کو سمجھنے کے لیے UAE کی سرکاری رہنمائی دیکھیں۔

UAE کی سرکاری معلومات کے ذرائع:

حوالہ جات

[1] 2.3.1.1 Cross-Border Movement of Cash and Cash Couriers | CBUAE Rulebook 

[2]  https://icp.gov.ae/en/media-center/identity-citizenship-customs-and-ports-security-instructs-travellers-to-disclose-cash-amounts/

[3] Travelling to or from the UAE with over Dh60,000 in cash or valuables? Here’s how to declare it online

[4] https://www.cbic.gov.in/resources/htdocs-cbec/travellerguide_atithi.pdf

[5] https://taxation-customs.ec.europa.eu/customs/prohibitions-restrictions/eu-cash-controls_en 

[6] https://www.cbic.gov.in/resources/htdocs-cbec/guide_for_travellers.pdf

[7] https://www.gov.uk/bringing-cash-into-uk

[8] https://pkrevenue.com/baggage-rules-amended-passengers-arriving-departing-required-to-file-customs-declaration/

[9] https://philippine-embassy.de/2024/05/03/implementation-of-the-e-travel-customs-system/

[10] https://www.help.cbp.gov/s/article/Article-1594?language=en

[11] https://zatca.gov.sa/en/RulesRegulations/Taxes/Pages/customs-individual/Travel-pages/disclosure-amounts.aspx

[12] https://payit.ae/currency-converter/